یلاپور :29/جولائی (ایس او نیوز)گھر کے پچھواڑے میں گھاس کاٹنے میں مصروف ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کانام موہن شیشو مراٹھی ہے جو پیشے سے کسان ہے۔اس حملے میں موہن کے چہرے، گردن اور پیٹھ پر زخم آئے ہیں جسے دیکھتے ہوئے یلاپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعداسے مزید علاج کے لئے ہبلی روانہ کیا گیا ہے۔